حمزہ نے نیمل سے میں جلدی میں شادی کیوں کی ، حمزہ علی عباسی کی مبینہ پہلی بیوی نے شرمناک دعویٰ کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی مبینہ طور پر پہلی اہلیہ ایک مرتبہ پھر سامنے آ گئی ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیمل حمزہ علی عب

.

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی مبینہ طور پر پہلی اہلیہ ایک مرتبہ پھر سامنے آ گئی ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیمل حمزہ علی عباسی سے شادی کرنے سے پہلے ہی حاملہ ہو گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق انیلا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر حمزہ علی عباسی اور نیمل کی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ یہ نو بیاہتا جوڑا اپنے ہنی مون پر ہے۔ اس تصویر میں حمزہ علی عباسی کی بیگم حاملہ لگ رہی ہیں، ہو سکتا ہے کہ ان کا بچہ جلد ہی اس دنیا میں آجائے،

کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ یہ خاتون شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو گئی تھیں۔ایک اور پوسٹ میں انیلا نے کہا کہ مجھے اسی بات کی حیرت تھی کہ آخر شادی میں اس قدر جلدی کیوں کی گئی؟ نیمل نے اپنی شادی پر اپنی والدہ کا جورا کیوں پہنا تاکہ کوئی اُس کے حاملہ ہونے کی حقیقت کو محسوس نہ کر سکے۔ انہوں نے حمزہ علی عباسی او ر نیمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جوڑے کا بچہ جلد ہی پیدا ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ جس کے بعد 26 اگست کو تقریبِ ولیمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔ حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور کے ساتھ شادی کو ابھی چار روز ہی گزرے تھے کہ حمزہ علی عباسی کی مبینہ طور پر پہلی اہلیہ میدان میں آ گئی تھیں۔