بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی ، پاک فوج میدان میں آگئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے، بیان کا مقصد دنیا کی توجہ ?

.

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے، بیان کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حالات قابو میں رکھنے میں ناکام ہو چکی، آزاد کشمیر سے متعلق بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،

بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر سے خطہ کے امن کو شدید نقصان ہو گا۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی کمانڈرز مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی بھارتی فالز فلیگ آپریشن کا پلان ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔